ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ جناب فتحی يكن نےكہا كہ امريكہ اور اسرائيل افغانستان اور عراق پرقبضہ كے بعد لبنان پر مسلط ہونا چاہتے ہیں اور اس كے بعد پروگرام كے مطابق پورے عالم اسلام پر قبضہ كرنا چاہتے ہیں انہوں نے كہا كہ عراقی عوام كی مشكلات كا حل فقط اتحاد و يكجہتی میں مضمر ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ اور اسرائيل اپنے مقصد كے حصول كے لیے مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں-
جناب ﴿يكن﴾ نے مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت ديتے ہوۓ كہا كہ لبنانی عوام كی استقامت نے اسرائيل كو شكست دے دی ہے –