ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق قائد انقلاب اسلامی ايران نے عيد نو روز كو ايرانيوں كے قومی جشن كے عنوان سے ياد كيا اور تمام ايرانيوں كو اس مناسبت سے ہدیہ تبريك پيش كيا انہوں نے كہا كہ سال 1385 ھجری شمسی كو پيغمبر اعظم(ص) كے اسم مبارك سے موسوم كيا گيا تھا كہ اس ذات والا صفات كی معرفت ايك طولانی مدت كی محتاج ہے اور حقيقت یہ ہے كہ ہمارے تمام سال ہی پيغمبر اعظم كے سال ہیں-
انہوں نے 1385 ھ ش میں پيش آنے والے مختلف واقعات كا ذكر كيا بالخصوص بعض داخلی اور عالمی سطح پر كاميابيوں كا ذكر كيا اور كہا كہ گذشتہ سال ايران نے كافی ترقی كی منازل طے كی ہیں اور آئندہ بھی ايران اس راہ پر گامزن رہے گا انہوں نے دشمن كی طرف سے فرقہ واريت اور قومی اتحاد كو پارہ كرنے كی ناكام كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ دشمن كی پوری كوشش ہے كہ وہ ايران میں مختلف قسم كے اختلافات كو ہوا دے كر اپنے شوم مقاصد كو حاصل كرے ليكن ملت ايران ہوشيار ہے اور اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن كے ان عزائم كو خاك میں ملا دے گی-