اہلبيت پيغمبرۖ مسلم خاندانوں كے لیے نمونہ عمل ہیں

IQNA

اہلبيت پيغمبرۖ مسلم خاندانوں كے لیے نمونہ عمل ہیں

سماجی گروپ:البانیہ كی مسلم كونسل كی طرف سے اس ملك كے تاريخئ شہر كرويا میں ايك علمی نشست منعقد كی گئی اس نشست كا عنوان ٫٫اھلبيت پيغمبرۖ مسلم خاندانوں كے نمونہ ہیں ٬٬ تھا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق البانیہ كے شہر كرويا میں ٫٫پانوراما ٬٬ نامی ہوٹل میں ايك علمی نشست كا انعقاد كيا گيا جس كا عنوان ٫٫اہلبيت پيغمبرۖ مسلم خاندانوں كے لۓ نمونہ ہیں ٬٬ تھا
اس نشست میں بكتاشیہ فرقہ كے قائد بابا رشاد بارذی اور البانیہ كے مسلمانوں كے سربراہ سليم موچا نے اھلبيت پيغمبرۖ كی محبت پر مزيد تاكيد كرتے ہوۓ كہا كہ اھلبيتۜ كی محبت مسلمانوں اور تمام آسمانی اديان كے پيروكاروں كے لۓ باہمی اتحاد و يكجہتی كے لۓ بہترين عامل ہے-
البانیہ كی مسجد كے خطيب نے بھی تقرير كرتے ہوۓ حديث ثقلين اور حديث كسا كی تلاوت كر كے اہلبيت پيغمبرۖ خاص كر امام علی علیہ السلام اور حضرت صديقہ طاہرہ فاطمہ زہرا ۖ كے فضائل بيان كۓ
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں البانیہ كے اديان كی حكومتی كمیٹی موسسہ قرآن كريم اور اسلامی جمہوریہ ايران اورتركی كے دينی سنٹر كی طرف سے مختلف شخصيات نے شركت كی –