آيت اللہ جنتی كی عوام اور حكومتی اراكين كو قومی اتحاد اور اسلامی وحدت كی دعوت

IQNA

آيت اللہ جنتی كی عوام اور حكومتی اراكين كو قومی اتحاد اور اسلامی وحدت كی دعوت

سياسی گروپ: نگہبان كونسل كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ جنتی نے نۓ سال كے پيغام میں عوام اور حكومتی اراكين كو قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے قومی اتحاد اور اسلامی وحدت پر كار بند رہنے كی دعوت دی ہے اور كہا كہ حكمران طبقہ كو اس عظيم عوامی حركت میں ہراول دستہ كا كردار ادا كرنا ہوگا-
ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نگہبان كونسل كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ جنتی نے اپنے پيغام میں كہا كہ میں نۓ سال كی مناسبت سے تمام ملت ايران ٬شہداء كے خاندانوں اور جانبازوں كو مبارك باد پيش كرتا ہوں اور اميد كرتا ہوں كہ یہ سال ہماری قوم كی كاميابی اور سر بلندی كا سال قرار پاۓ اور جس طرح ايرانی قوم نے اسلامی جمہوریہ نظام كے ذريعہ عزت اور وقار حاصل كيا اسی طرح اس انقلاب كی بركت سے اسلام حقيقی كے نور سے تمام عالم منور ہو جاۓ –انہوں نے گذشتہ سال میں پيش آنے والے تلخ و شيرين واقعات كا ذكر كيا جن میں خبرگان رھبری اور يونين كونسلوں كے انتخابات كو شيرين ترين واقعات سے تعبير كيا اور كہا كہ اس سال كو قائد انقلاب نے قومی اتحاد اور اسلامی وحدت كے نام سے موسوم كيا ہے لہذا حكمران طبقے كو اس وحدت میں ہراول دستے كا كام انجام دينا ہوگا-