ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ آذربائيجان سے رپورٹ دی ہے كہ اس شہر كے ميئر جناب حسن عباسی نے كہا كہ ہم صرف وحدت اور يكجہتی سے علمی پيشرفت تك رسائی اور دشمن اور استكبار كو منہ توڑ جواب دے سكتے ہیں
انہوں نے احمدی نژاد كی حكومت كے مختلف ترقياتی پروگراموں كی تعريف كی اور كہا كہ ہم بيروزگاری كے خاتمے كی خاطر مختلف پروگراموں كو عملی جامہ پہنائیں گے-
انہوں نے ملت ايران كی سر بلندی كو ولايت كا مرہون منت قرار ديا اور كہا كہ ايرانی عوام خواہ وہ شيعہ ہوں يا سنی ان كی ذمہ داری ہے كہ اپنے اتحاد اور يكجہتی سے اپنے وقار اور عزت كی حفاظت كریں-