ايرانی صوبہ آذربائيجان غربی كے تاريخی اور مذھبی مقامات پر ايك نظر

IQNA

ايرانی صوبہ آذربائيجان غربی كے تاريخی اور مذھبی مقامات پر ايك نظر

سماجی گروپ: اس خبر میں ايرانی صوبہ آذربائيجان غربی كے چند تاريخی اور مذہبی مقامات پر ايك نظر كی جاۓ گی تاكہ كو لوگ اس صوبہ میں سير و سياحت كی غرض سے آنا چاہیں ان كے لۓ مفيد ثابت ہو سكے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ آذربائيجان نے رپورٹ دی ہے كہ اس شہر كے مشہور تاريخی اور مذہبی مقامات میں سے امامزادہ غريب حسن ارومیہ شہر میں واقع ہے اور امامزادہ سيد بہلول خوئی٬سيد كليسيا ٬مسجد مطلب خان ٬شمس تبريزی كا مينار ٬سنگی دروازہ ٬بسطام كا قديمی قلعہ٬خان تختی كی سنگ تراشی ٬جوق كا عجائب گھر٬سيد صدر الدين كا مقبرہ واقع چلدران٬مہاباد میں واقع غار فخری گاہ ٬تخت سليمان ٬كوہ زندان٬وغيرہ تاريخی اور مذھبی مقامات ہیں جو داخلی اور بيرون ملك سے آنے والے سياحوں كی توجہ كا مركز بنے ہوۓ ہیں
اس كے علاوہ صوبہ مغربی آذربائيجان كو ايك پہاڑی سلسلے نے گھيرا ہوا ہے اور اس كے درميان وادی میں دريا اور سبزہ زار ٬باغات اور جنگل مختلف خوبصورت مناظر پيش كر رہے ہیں-