ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق 1386 ھجری شمسی كے آغاز كے ساتھ صوبہ يزد كے ادارہ تبليغات اسلامی كی جانب سے پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیۖ كی چاليس احاديث منتخب كر كے طلباء كو دے دی گئی ہیں-
مقابلے كے ممتازين كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا-جس میں عمرہ ٬كربلاۓ معلی ٬مشہد مقدس اور شام كی زيارات كے ٹكٹ شامل ہیں-