ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا ہے كہ عمرہ كے لیے جانے والے ايك طلباء گروپ نے آيت اللہ مكارم شيرازی سےملاقات كی جس میں انہوں نے يونيورسٹيوں میں دينی سرگرميوں پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ دينی رسومات ٬اعتكاف اور مقدس مقامات كے سفر طلباء كے لیے معارف دينی سے آشنائی كا باعث بنتے ہیں
آيت اللہ مكارم شيرازی نے انٹر نیٹ پر آۓ دن غير اخلاقی سائٹوں كے اضافے پر افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ايسی آفت ہے كہ جس سے جوان نسل كومعنوی اور فكری تكامل كو بہ نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے مكہ اور مدينہ كو تمام مسلمين سے متعلق جانتے ہوۓ كہا كہ ان مقدس مقامات پر كسی خاص مكتب يا گروہ كی اجارہ داری اور اسے اپنے مخصوص افكار كی ترويج و تبليغ كے لیے استعمال كرنے كی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے
انہوں نے آخر میں تمام مسلم مكاتب كے درميان اتحاد و يكجہتی پر تاكيد كرتے ہوۓ اسے وقت كی ضرورت قرار ديا –