ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين حسينی بو شہری نے حوزہ نيوز سنٹر كو ايك انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ ايران كے خلاف سلامتی كونسل كی حالیہ قرار داد آشكارا دشمنی پر مبنی ہے ليكن اسلامی جمہوریہ ايران كے دشمنوں كو یہ جان لينا چاہیے كہ جس طرح گذشتہ 28 سال سے ايرانی قوم نے انہیں مايوس كيا ہے اسی طرح اب بھی انہیںمنہ كی كھانی پڑے گی اور ايران اپنے پر امن ایٹمی پروگرام كو جاری ركھے گا-
حوزہ علمیہ قم كے زعيم نےكہا كہ بعض ممالك كی آمريكہ سے ہمراہی امريكہ سے ڈر كی وجہ سے ہے يا وہ اپنے مقاصد كے حصول كی خاطر ايسا كر رہے ہیں
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران پر اقتصادی پابنديوں كا كوءی اثر نہیں پڑے گا كيونكہ ہم كئ سال سے انہی پابنديوں كے ساۓ میں ترقی كی منازل طے كر رہے ہیں-