گورنر سيستان وبلوچستان :عالمی استكبار مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كےلیے نۓ ہتھكنڈے استعمال كر رہا ہے

IQNA

گورنر سيستان وبلوچستان :عالمی استكبار مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كےلیے نۓ ہتھكنڈے استعمال كر رہا ہے

سياسی گروپ:سيستان و بلوچستان كے شيعہ اور سنی عوام كی ہو شياری نے استعمار كو اس صوبے میں فرقہ واريت كو ہوا دينے میں ناكام بنا ديا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے وزارت داخلہ كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ كے گورنے نے اہلسنت كے مختلف گروہوں سے ملاقات كے دوران كہا كہ اسلام دشمن عناصر اس صوبے میں شيعہ اور اہلسنت كے برادرانہ تعلقات سے پريشان ہیں اور اس صوبے كی شيعہ سنی عوام كی ہوشياری كے باعث استعمار كے عزائم خاك میں مل گۓ ہیں
انہوں نے كہا كہ اس صوبے كی پسماندگی عوام كے اتحاد اور كوشش سے دور ہو گئی اور موجودہ حكومت اس صوبے كے مسائل كو حل كرنے میں ا چھی كاركردگی كر رہی ہے جس میں اس صوبے میں گيس كی فراہمی كا عظيم منصوبہ شروع ہو چكا ہے-