جمہوریہ آذربائيجان كی خواتين نے ھفتہ وحدت اسلامی منايا

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان كی خواتين نے ھفتہ وحدت اسلامی منايا

سماجی گروپ: باكو اور اس كے گرد و نواح كی باپردہ خواتين نے پيغمبر گرامی اسلام(ص) كے ميلاد مسعود كی مناسبت سے ھفتہ وحدت كے جشن مناۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ باكو نے اس محفل جشن كی تفصيل بتاتے ہوۓ كہا كہ اس میں تقرير اور شعر خوانی كے علاوہ خطباء حضرات نے اسلامی تعليمات كے فروغ بالخصوص اسلامی حجاب پر زور ديا كچھ باپردہ خواتين نے اپنے خطاب میں حجاب اسلامی كو خداوند كی طرف سے بہت عظيم تحفہ قرار ديا كہ جسے پيغمبر اسلام نے مسلمان خواتين كی حفاظت اور عفت كے لیے نصيحت فرمائی ان باپردہ خواتين نے عہد كيا كہ وہ تمام سختيوں كے باوجود آذربائيجان میں حجاب كی حفاظت كریں گی-