آيت اللہ العظمی شبيری زنجانی :امام خمينی امداد كمیٹی اسلامی جمہوریہ ايران كے لیے عزت و سر بلندی كا سبب ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی شبيری زنجانی :امام خمينی امداد كمیٹی اسلامی جمہوریہ ايران كے لیے عزت و سر بلندی كا سبب ہے

سماجی گروپ: امداد كمیٹی حكومت اسلامی كی عزت كا سبب ہے ليكن اس طرف بھی متوجہ رہنا چاہیے كہ كام جتنا اھم ہوتا ہے اس كے خطرات بھی اتنے ہی زيادہ ہوتے ہیں شيطان اپنی كوششوں كے ذريعے امداد كمیٹی كے اخلاص كو ختم كرنا چاہتا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی امداد كمیٹی كے اعلی عہدے داروں نے ايت اللہ شبيری زنجانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كمیٹی كی خدمات كو سراہتے ہوۓ فرمايا كہ پسماندہ لوگوں كی اعانت كرنا الہی فريضہ ہے
آيت اللہ شبيری زنجانی نے كہا كہ محروم لوگوں كی خدمت كے لیے اخلاص اور اھلبيت ۜ اطہار سے توسل انسان كو كاميابی سے ہمكنار كر ديتا ہے
امام خمينی رہ امداد كمیٹی كے عہدے داروں نے مرجع تقليد كے سامنے اپنی كاركردگی پيش كرتے ہوۓ كہا كہ ہم پسماندہ لوگوں كی خدمت كر كے ان كی معنوی ضرورتوں كے ساتھ ساتھ دنياوی ضروتوں كو بھی پورا كرتے ہیں اور ہم اس سلسلہ كو مراجع عظام كی راہنمائی میں جاری ركھنا چاہتے ہیں –