آيت اللہ مكارم شيرازی :شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات كو ختم كرنے كے لیے علماء بورڈ كی ضرورت ہے

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات كو ختم كرنے كے لیے علماء بورڈ كی ضرورت ہے

سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے شيعہ و سنی اختلافات كو ختم كرنے كے لیے ايك مشتركہ علماء بورڈ كی ضرورت پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ اتحاد اور يكجہتی مسلمانوں كی عزت كا سبب ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا كہ بيسویں وحدت اسلامی كانفرنس میں شريك بعض پاكستانی دانشوروں نے قم میں آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے اسلامی اقوام میں اتحاد و يكجہتی كی ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ آج وہ وقت آ گيا ہے كہ ملت اسلامیہ كو بيدار ہونے كی ضرورت ہے اور یہ كام صرف اتحاد اور منسجم ہونے سے ہی ممكن ہو سكتا ہے
انہوں نے دنيا میں لوگوں كے اسلام كی طرف بڑھاوے اور اس دين كو قبول كرنے كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ امريكہ میں سب سے زيادہ بكنے والی كتاب قرآن ہے جس سے پتہ چلتا ہےكہ آج لوگ كس قدر حقائق اورمعارف دين كی شناخت كے گرويدہ ہیں
انہوں نے شيعہ ٬سنی علماء پر مشتمل مشتركہ بورڈ كی تشكيل پر زور ديا اور كہا كہ امت اسلامیہ كی عزت و وقار اتحاد میں ہی مضمر ہے
اس ملاقات میں جماعت اسلامی پاكستان كے نائب امير پروفيسر ابراہيم خان نے اتحاد اسلامی كی ضرورت پر تاكيد كرتے ہوۓ كہا كہ پاكستان كی چھ اہم مذھبی ٬ سياسی جماعتوں نے مل كر متحدہ مجلس عمل كی شكل میں اپنی سياسی سرگرميوں كو شروع كيا ہے جس سے ملت پاكستان میں ايك اتحاد و وحدت كی فضا قائم كرنے میں بہت مدد ملی ہے اور اس كے مثبت اثرات روز روشن كی طرح عياں ہیں-