ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ آذربائيجان سے رپورٹ دیء ہے كہ حجة اللہ فخری نے شيعہ اور سنی علماء كے ارومیہ شہر میں منعقدہ سيمينار میں خطاب میں كہا پيغمبر گرامی اسلام ۖ كا بابركت وجود وحدت اور يكجہتی كا سبب ہے
جس طرح جزيرة العرب میں تمام لوگوں كے لیے آپ كا وجود اتحاد كی علامت تھا-
انہوں نے كہا شعیہ اور سنی كے درميان بہت سارے مشتركات موجود ہیں اور سب سے بڑا نكتہ پيغمبر اسلام ۖ كا وجود ہے جناب فخری نے كہا كہ امام خمينی رہ كی طرف سے ان ايام كو ھفتہ وحدت قرار دينا ايك انتہائی مثبت اقدام تھا-