ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام علی كورانی نے كہا كہ وحدت ذاتا مطلوب شے ہے اور جس طرح قرآن مجيد ہمیں اتحاد و يكجہتی كی طرف دعوت دے رہا ہے اسی طرح محمد و آل محمد علیھم السلام نے بھی اسلامی مقاصد كے حصول كے لیے اسلامی وحدت پر تاكيد فرمائی ہے انہوں نے كہا كہ مغربی ممالك اپنے اختلافات كے باوجود سياسی اور معاشی وحدت كی طرف مسلسل قدم بڑھا رہے ہیں ليكن بہت سے ہمارے اندرونی اور بيرونی دشمن اسلامی وحدت میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں-
اسلامی اسكالر نے مزيد كہا كہ اسلامی مذاھب كے درميان عالمی سطح پر سياسی اتحاد و يكجہتی كی دعوت امام خمينی رہ نے دی تھی-
جناب علی كورانی نے كہا كہ ہم معارف اھلبيتۜ كی روشنی میں پرچم وحدت كو بلند كۓ ہوۓ ہیں-