متحدہ مجلس عمل پاكستان كے راہنماٶں كی شہر مقدس قم آمد

IQNA

متحدہ مجلس عمل پاكستان كے راہنماٶں كی شہر مقدس قم آمد

متحدہ مجلس عمل پاكستان كے راہنماٶں كی شہر مقدس قم آمد

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق متحدہ مجلس عمل كے چار راہنما جو عالمی تقريب مذاھب كونسل كی دعوت پر بيسویں وحدت اسلامی كانفرنس میں شركت كے لیے تہران آۓ تھے انہوں نے كل قائد ملت جعفریہ پاكستان قم كے دفتر كی دعوت پر شہر قم میں تشريف لاۓ اور مختلف مدارس علمیہ اور كتب خانوں كا دورہ كرنے كے علاوہ مرجع تقليد آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات بھی كی
اس وفد كے شركا میں نائب امير جماعت اسلامی پروفيسر ابراہيم خان ٬علامہ عبد الجليل نقوی ٬مولانا عطا الرحمن اور مولانا اسد اللہ شامل تھے
ان راہنماٶں نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاكستان قم میں درس خارج میں مشغول طلاب پاكستانی سے خطاب كرتے ہوۓ پاكستان كی سياسی صورت حال اور اتحاد و وحدت كے حوالے سے متحدہ مجلس عمل كی كاركردگی كو بيان كرتے ہوۓ قائد ملت جعفریہ علامہ سيد ساجد علی نقوی كو اتحاد و يكجہتی میں بنيادی اور ايك موثر كردار كے طور پر پيش كيا اور آخر میں مقام معظم رھبری كی طرف سے اس سال كو انسجام اسلامی كا سال قرار دينے پر اظہار مسرت كرتے ہوۓ اس سال كو اتحاد و وحدت كے لیے سنہری موقع قرار ديا-