ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كےمطابق مرجع تقليد نے كہا كہ حوزات علمیہ اور اسلامی ممالك كے تمام علماء اسلامی وحدت كے آئين پر خاص توجہ كریں
انہوں نے مزيد كہا كہ عصر حاضر میں مسلمانوں كو ہر ميدان میں ترقی كی راہ پر گامزن ہونا پڑے گا تاكہ دشمنان اسلام كا بھر پور مقابلہ كر سكیں
آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ مغربی ممالك كی سازش ہے كہ مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كو ہوا دے-استاد حوزہ علمیہ قم نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران نے دنيا كی مظلوم قوموں كو ظالم كے خلاف بيدار كر ديا ہے لہذا عالمی استكبار دنيا میں نئی اسلامی حكومت كے قيام میں مانع ہوتے ہیں-