احمدی نژاد :انسانيت كی تنہا راہ نجات اور عالمی مشكلات كا حل صرف الہی راستے میں مضمر ہے

IQNA

احمدی نژاد :انسانيت كی تنہا راہ نجات اور عالمی مشكلات كا حل صرف الہی راستے میں مضمر ہے

سياسی گروپ: عالمی سطح پر غير عادلانہ روابط كی تبديلی اور راہ خدا كی طرف رجوع ہی عالمی مشكلات اور انسانيت كی نجات كا ذريعہ ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے صدر مملكت كی سائٹ سے نقل كيا ہے كہ احمدی نژاد كے مشرقی ايشيا كے ممالك كے سفراء سے ملاقات كی جس میں انہوں نے دنيا كے مختلف ممالك سے تعلقات كو فروغ دينے كی ضرورت پر زور ديا كہ جس میں سب سے اہم كام احترام مقابل كا لحاظ ركھنے كو قرار ديا
انہوں نے كہا كہ ايرانی قوم اپنے اسلامی اور انقلابی اصولوں كو پيش نظر ركھتے ہوۓ تمام انسانوں كے لیے آسائش اور سعادت كو فراہم كرنے كی متمنی ہے اور ہماری خواہش ہے كہ دنيا پر حكم فرماں غير عادلانہ روابط كو تبديل كيا جاۓ اور پھر دوسرا مھم عامل خدا كی طرف رجوع ہے لہذا اس كام كے لیے ضروری ہےكہ اسلامی تہذيب كو تمام عالمی اقوام تك پہنچايا جاۓ اور اس كا صحيح تعارف كرايا جاۓ-