آيت اللہ جوادی آملی :ايران كا ایٹمی ٹيكنالوجی تك پہنچنا ايرانی عوام سے كيا گيا خدا كا وعدہ ہے جو واقعہ ہوا

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی :ايران كا ایٹمی ٹيكنالوجی تك پہنچنا ايرانی عوام سے كيا گيا خدا كا وعدہ ہے جو واقعہ ہوا

سياسی گروپ: ايران كا ایٹمی ٹيكنالوجی تك رسائی حاصل كرنا خدا كے وعدوں میں سے ايك ہے جو واقعہ ہوا ہے

یہ ايرانی عوام كی استقامت اور اصولوں پر پائيداری كا نتيجہ ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے دولت نيوز سائٹ سے نقل كيا ہے كہ آيت جوادی آملی سے حكومتی ترجمان ڈاكٹر الہام اور وزير قانون ڈاكٹر شيخ الاسلامی نے ملاقات كی جس میں انہوں نے حكومت ايران كی طرف سے برطانوی فوجيوں سے برد خورد كرنے كو اچھا اقدام قرار ديا-
انہوں نے عدلیہ كے حوالے سے كچھ خاص تذكرات دیے اور كہا كہ رضا كار فورس اور جوانوں سے بہتر استفادہ كيا جاۓ-
حكومتی ترجمان نے آيت اللہ مصباح يزدی سے بھی ملاقات كی جس میں انہوں نے حكومت كی خارجہ پاليسی كو سراہتے ہوۓ كہا كہ اس سے ايران كے وقار میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے ایٹمی توانائی كے حوالے سے حكومت كی طرف سے كیے گۓ ٹھوس اقدامات كی تعريف كی اور كہا كہ حكومت كے یہ اقدامات تين اصولوں پر مبنی ہیں حكمت٬مصلحت اور عزت كہ جس پر پوری ايرانی قوم فخر كرتی ہے-