آيت اللہ نوری ھمدانی : معاشرہ میں مادی تفكر كے رواج سے معاشرہ انحطاط كا شكار ہوتا ہے-

IQNA

آيت اللہ نوری ھمدانی : معاشرہ میں مادی تفكر كے رواج سے معاشرہ انحطاط كا شكار ہوتا ہے-

سياسی گروپ ماديات پر حد سے زيادہ توجہ دينا انسانوں كو ماديت كی طرف كھينچتا ہے جس كا نتيجہ انحطاط اور برباری ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ھمدانی نے بعض تحقيقاتی اداروں كے عہدہ داروں سے ملاقات كے دوران كہا كہ امت اسلامی كی ايك خصوصيت اعتدال ہے لہذا انسان كو چاہیے كہ زندگی میں اعتدال اور ميانہ روی كو برقرار ركھے يعنی مادی اور معنوی دونوں حصوں پر توجہ دے كيونكہ ماديات پر حد سے زيادہ توجہ دينے سے انسان انحطاط كا شكار ہو جاتا ہے انہوں نے اخلاق اور معنويت كو اسلامی امت كی پيشرفت كے لیے بہترين عامل قرار ديا –