ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ۲۳ ربيع الاول حضرت معصومہ ۜ كے قم تشريف لانے كے دن كے حوالے سے قم میں ٫٫بصيرت ٬٬ نامی سيمينار منعقد كيا گيا-
اس پروگرام میں سپاہ پاسداران قم كے كمانڈر حجة الاسلام علی اكبر فصيحی نے اپنے خطاب میں خانوادہ كے معاشرہ میں كردار پر زور ديا اور كہا كہ مرد حضرات كی ۵۰ فی صد ترقی خواتين كے مرھون منت ہوتی ہے اور خواتين معاشرتی مشكلات كے مقابلے میں صبر و استقامت سے گھريلو فضا اور بچوں كی تربيت میں مٶثر كردار ادا كرسكتی ہیں۔