ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق جامعہ مدرسين كے بيان میں آيا ہے كہ دھشت گردی كے اس سفاكانہ واقعہ میں كئی زايرين كی شہادت اور زخمی ہونے سے ظالموں كا چہرہ مزيد آشكار ہو گيا ہے یہ وہی دہشت گرد ہیں جن كا ايك ہاتھ شيعيان حيدر كرار كے خون سے رنگين ہے تو دوسرا ہاتھ فرقہ واريت كی آگ بھڑكانے میں مصروف ہے
جامعہ مدرسين نے اس واقعہ كی شديد مذمت كرتے ہوۓ اس كا ذمہ دار آمريكہ اور اس كے اتحاديوں كو قرار ديا اور كہا كہ جلد از جلد اس اسلامی ملك سے نكل جائیں تاكہ عراق كی مركزی حكومت اپنی حاكميت كو عملی جامہ پہنا سكے-