-
حوزہ علمیہ اور يونيورسٹی كے پروفيسر آيت اللہ محمد حسين زابلی نے مھدويت نشست میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام نے امامت كی اھم ترين شرط علم كو قرار ديا ہے اسی لیے اسلامی نقطہ نگاہ سے امامت كے باب میں سن و سال پر بحث نہیں كی جاتی-
انہوں نے كہ اكہ امام زمانہ عج مسلمانوں كی زندگی كے تمام مراحل میں ناصر و مددگار ہیں اور ہمیں كسی بھی وقت آنحضرت سے غافل نہیں ہونا چاہیے
حسينی زابلی نے كہا كہ دور حاضر میں اسلام اور مہدويت كے خلاف انٹر نیٹ پر دس ہزار سائٹس كام كر رہی ہیں لہذا ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم اپنے دين كی حفاظت كرتے ہوۓ دشمنان اسلام كے پروپيگنڈا كو خاك میں ملا دیں-
حوزہ علمیہ كے استاد نے ملك میں مہدويت ثقافت كی تبليغ كے لیے اداروں كی قلت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ايران میں ملينوں شيعوں كی تعداد كو مد نظر ركھتے ہوۓ تبليغ اسلام و مھدويت كے لیے ادارے بہت كم ہیں –