ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصلحت نظام كونسل كے تعلقات عامہ كے حوالے سے كہا كہ آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے كہا كہ ايران كی ایٹمی توانائی كا مسئلہ ايران اور مغربی بلاك كے درميان حقيقی اور سنجيدہ مسئلہ ہے جيسے وہ بہانہ بنا كر ايرانی قوم سے اپنی دشمنی كا انتقام چكانا چاہتے ہیں
انہوں نے قومی اسمبلی كے اس سال میں ہونے والے انتخابات كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ تمام سياسی گروپوں اور جماعتوں كو چاہیے كہ وہ انتخابات میں ايسی پاليسی وضع كریں كہ جس سے ايك سالم رقابت ہو اور قومی اتحاد و يكجہتی كو كسی قسم كا نقصان نہ پہنچے-