ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا كی رپورٹ كے ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ ايران جوہری توانائی كے حصول كے اپنے حق كے دفاع كيلئے آخری دم تك مزاحمت كرے گادوسری جانب ايرانی پارليمنٹ كے قومی سكيورٹی كميشن كے سربراہ الہ دين بروجردی نے صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ امريكی ايوان نمائندگان كی اسپيكر نينسی پلوسی كو دورہ ايران كے دوران خوش آمديد نہیں كہا جائيگا۔ تفصيلات كے مطابق جنوبی شہر شيراز میں ايك عوامی اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے احمدی نژادنے كہا كہ ايرانی عوام اپنے موقف پر سختی سے قائم ہیں اور وہ اس سے ايك انچ بھی پيچھے نہیں ہٹیں گے۔ ايرانی صدر نے كہا كہ ايرانی قوم جوہری پروگرام كے حوالے سے اپنے اہداف كے حصول كيلئے پرعزم ہے اور وہ اس پروگرام كے خلاف كسی بھی اقدام كی سختی سے مزاحمت كرے گی۔ ايرانی صدر كا یہ خطاب ايران كے سركاری ٹی وی پر براہ راست دكھايا گيا۔