ايرانی صدر: مسلح افواج دشمن كے ہاتھ كاٹ دیں گی

IQNA

ايرانی صدر: مسلح افواج دشمن كے ہاتھ كاٹ دیں گی

ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ ايران كی مسلح افواج اپنی سرزمين پر حملہ كرنے والے دشمن كے ہاتھ كاٹ دیں گی




ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ ايران كی مسلح افواج اپنی سرزمين پر حملہ كرنے والے دشمن كے ہاتھ كاٹ دیں گی ۔تہران میں مقامی میڈيا رپورٹس كے مطابق آرمی ڈے كے موقع پر پریڈ سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايران كی مسلح افواج دفاعی مشن پر ہیں اور ان كا مقصد كسی پر حملہ كرنا نہیں ہے تاہم ايرانی صدر كا كہنا تھا كہ مسلح افواج مكمل طور پر كسی بھی دشمن كا مقابلہ كرنے اور اس كے ہاتھ توڑنے كے لیے تيار ہیں۔اس سے قبل امريكا ايران كے خلاف فوجی كارروائی كرنے كا امكان مسترد كرنے سے انكار كر چكا ہے ۔