ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بعض سنی علماء نے آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی سے آج صبح قم میں ملاقات كی-اس ملاقات میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے عراقی عوام كو درپيش مشكلات كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ عراق كے حالیہ واقعات اور حالات نے پوری دنياۓ اسلام كی توجہ كو اپنی طرف جذب كيا ہو اہے
انہوں نے ايرانی اور عراقی عوام كے طولانی تعلقات كے حوالے سے كہا كہ ان دونوں ممالك كی عوام كے درميان گہرے تعلقات كی تاريخ بہت قديمہے اگرچہ دشمن اسے خراب كرنے میں ہميشہ سے كوشاں رہے ہیں-
انہوں نے كہا كہ ہمارا یہ نظریہ ہے كہ اتحادی افواج نے مغربی طاقتوں اور صدام نےعراقی كی حيثيت كو شديد دھچكا پہنچايا ہے ليكن اس كے باوجود عراقی عوام اپنی داخلی مشكلات حل كرنے پر قادر ہیں اور عراقی عوام كی سب سے بڑی كاميابی ان ك اقومی اور مذھبی اختلافات كو بھلا كر وحدت و يكجہتی كی فضا قائم كرنا ہے-