ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ وزارت دفاع اور بحری فوج كے اراكين نے آيت اللہ نوری ھمدانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كہا كہ دشمنوں نے آٹھ سالہ جنگ ٬اقتصادی پابندی اور اپنے دوسرے ہتھكنڈوں سے انقلاب كو نقصان پہنانا چاہا مگر الحمد للہ آج انقلاب اسلامی گذشتہ دور سے زيادہ مستحكم ہو كر اپنے بلند مقاصد كی راہوں كو طے كر رہا ہے-
مرجع تقليد نے كہا كہ دشمنان اسلما نے اپنی ناكام كوشسوں سے ايرانی قوم كو ان كے حقوق سے محروم كرنا چاہا تھا ليكن ايرانی قوم نے اپنی استقامت كے ذريعہ یہ ثابت كر ديا كہ تمہاری پابندی ہمارے ارادوں كو نہیں تبديل كرسكتیں –
آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ مصائب كو برداشت كرنا ہماری ملت نے شعب ابی طالب سے سيكھا ہے –