ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا كہ جنوبی امريكہ كے ممالك كے كچھ طلاب نے آيت اللہ سبحانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے اپنے اعتقادی سوالات بيان كیے-
آيت اللہ سبحانی نے كہا كہ ايك دن صلح كے دروازے انسايت پر كھلیں گے اگرچہ كائنات كا ظاہری چہرہ ابھی نا امنی كا شكار ہے ليكن باطنی اعتبار سے عالمی صلح كی طرف رواں دواں ہے-
حوزہ علمیہ قم كے استاد نے كہا كہ انسان كو مادی اور جسمانی كمال كے ساتھ ساتھ معنوی اور روحانی كمال كی بھی ضرورت ہے اور جس طرح اعضاۓ بدن كے نقص سے انسنا ناقص رہتا ہے اسی طرح معنوی كمالات تك رسائی حاصل نہ كرنے سے بھی انسان ناقص ہی ہوتا ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ معتبر دينی مصادر بالخصوص قرآن كی رو سے مشيت الہی كا یہی تقاضا ہے كہ تماما نسانی معاشروں كا اقتدار صالح انسانوں كے ہاتھ آۓ اور یہی عالم صلح اور انسانی تكامل كا دوسرا نام ہے اور یہ صلح و امن امام بر حق كے ہاتھ قائم ہو گی كہ جس كی خبر آسمانی كتابوں اور انبيا سلف نے دی ہے-