نائب امير جماعت اسلامی :طلاب علوم دينی كی اہم زمہ داری دشمن كی شناخت ہے

IQNA

نائب امير جماعت اسلامی :طلاب علوم دينی كی اہم زمہ داری دشمن كی شناخت ہے

سياسی گروپ: شيعہ اور سنی طلباء كی اھم ذمہ داری یہ ہے كہ وہ دشمنان اسلام كی سازشوں كو پہنچانیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان ايوان بالا ﴿سينٹ﴾ كے ممبر ار جماعت اسلامی پاكستان كے نائب امير پروفيسر ابراہيم خان نے قائداعظم محمد علی جناح كی طرف سے پاكستان كے معرض وجود میں لانے كے مقصد كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ پاكستان اسلام كے نام پر وجود میں آيا ليكن معرض وجود میں آنے كے بعد سے ليكر اب تك بے دين اور لا مذھب افراد كے ہاتھوں میں رہا ہے اور جب سے پاكستانی حكمرانوں نے اسلام سے دوری اختيار كی اس وقت سے فرقہ واريت اور اختلافات كو ہوا دينے كے در پے رہے ہیں انہو ں نے كہا كہ آج استكبار اپنی پوری طاقت سے اسلام اور مسلمانوں كے سامنے آ چكا ہے اور ايسے حالات میں مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اساس اسلام كے تحفظ كی خاطر متحد ہو جائیں
انہوں نے مزيد كہا كہ پاكستان میں وحدت و يكجہتی كی فضا پيدا كرنے میں قائد ملت جعفریہ پاكستان سيد علامہ ساجد علی نقوی كا بنيادی كردار ہے كيونكہ انہوں نے یہ وحدت كا درس اپنے رھبران دينی امام خمينی رضوان اللہ علیہ اور آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ليا ہے جو اس وقت دنيا میں وحدت و اتحاد كے علمبردار ہیں
پروفيسر ابراہيم نے شيعہ اور سنی مدارس كے طلباء سے كہا كہ وہ كسب علم اور اسلام كے علمی تجربات سے استفادہ كرتے ہوۓ امت اسلامی بالخصوص پاكستان میں وحدت ٬ اخوت اور يكجہتی میں مٶثر كردار ادا كریں-