ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مغربی آذربائيجان شعبہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ارومیہشہر كے اھلسنت امام جمعہ نے جناب عبد القادر بيضاوی نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ آج دشمنان اسلام اسلام اورمسلمانوں پر كاری ضرب لگانے كے درپے ہیں اور ان كی ان سازشوں كا صرف وحدت يكجہتی سے ہی مقابلہ كيا جا سكتا ہے –
بيضاوی نے مزيد كہا كہ تقوی اور خدا كے احكامات كی پيروی ہی انسان كو فلاح و كاميابی سے ہمكنار كر سكتی ہے اور انسان كے اعمال كی قبوليت اس كے خصوصی نيت پر موقوف ہے-