آيت اللہ مكارم شيرازی :مسئلہ بد حجابی سے نمٹنے كے لیے شدت پسندی اختيار نہ كی جاۓ –

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :مسئلہ بد حجابی سے نمٹنے كے لیے شدت پسندی اختيار نہ كی جاۓ –

سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے فقہ كے درس خارج میں طلاب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ بد حجابی اب ايك مسئلہ بن چكا ہے اور اس سے نمٹنے كے لیے شدت پسندی اختيار نہ كی جاۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ قم سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس میں كہا كہ بد حجابی كے خلاف كاروائی كو پريس نے بہت اٹھايا ہے لہذا پوليس كو ايسے مسائل سے نمتنے كے لیے شدت پسندی سے احتياط كرنی چاہیے حجاب ضروريات اسلام میں سے ہے اور بد حجابی خاندانوں میں اختلاف كا سبب ہے اور اسی وجہ سے طلاق كے اعداد و شمار میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے كہا كہ آج حجاب اسلام كا ايك مسلمہ اور بنيادی مسئلہ ہے یہی وجہ ہے كہ جو لوگ اسلام كو گزند پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے سب سے پہلے حجاب كو نشانہ بنايا ہمیں چاہیے كہ اس مسئلہ كے حل كے لیے معقول طريقہ سے برخورد كریں اور ہر قسم كی شدت پسندی سے پرہيز كيا جاۓ-
انہوں نے كہا كہ حكومت ٬قومی اسمبلی اور دوسرے حكومتی ادارے بالخصوص اطلاعات ونشريات سب كی ذمہ داری ہے كہ وہ ملكر اس مسئلہ كی اصلاح كریں-