آيت اللہ نوری ھمدانی :امام خمينی نے اپنے قيام كے ذريعہ اسلامی معاشرہے میں استقلال كی روح پھونك دی

IQNA

آيت اللہ نوری ھمدانی :امام خمينی نے اپنے قيام كے ذريعہ اسلامی معاشرہے میں استقلال كی روح پھونك دی

سياسی گروپ: كئی صديوں سے اسلامی معاشرے اغيار كے زير سلطہ رہنے كی عادت كر چكے تھے ليكن امام خمينی رہ نے اپنے قيام كے ذريعے اسلامی معاشرے میں استقلال اور آزادی كی روح پھونك دی
-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سےلكھا ہے كہ صوبہ قم میں رفاہ بينك كے سربراہ نے اپنے عملہ كے ہمراہ آيت اللہ نوری ھمدانی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ نوری ھمدانی نے كائنات میں انسان كے امتيازی مقام كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ خداوند عالم نے انسان میں وہ صلاحيتیں ركھ دی ہیں كہ اگر ان توانائيوں اور صلاحيتوں كو پہچان ليا جاۓ تو انسان كمالات تك پہنچ كر سعادت اخروی حاصل كر سكتا ہے –
انہوں نے ايران كے اسلامی انقلاب كے حوالے سے كہا كہ اس انقلاب نے امت اسلامی میں استقلال كی روح پھونك دی اور وہ استعماری طاقتیں جو كئی صديوں سے اسلامی اقوام سے غلامانہ رویہ اور انہیں ذلت آميز زندگی پر مجبور كیے ہوۓ تھے امام خمينی رہ كے قيام نے انہی اسلامی معاشروں میں آزادی كو بيدار كيا اور استقلال اور آزادی جيسی عظيم نعمت كو ملت ايران كے لیے تحفتا پيش كيا-