ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كےمطابق صوبہ آذربائيجان كے نائب گورنر نے كہا كہ معارف دين كی ترويج اور تبليغ كے لیے سال ۲۰۰۷ میں حوزہ علمیہ خامنہ ای تاسيس كيا جاۓ گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس حوزہ كو پانچ ہزار پانچ سو مربع میٹر میں تعمير كيا جاۓ گا-
نائب گورنر نے كہا كہ حوزہ كی تعمير صدر مملكت كی جانب سے صوبہ آذربائيجان كو دیے گۓ خصوصی بجٹ سے ہوگی-