پوليس كے ايك اھلكار جناب منوچھر خليلی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوے كہا كہ سماج جتنا قرآنی مفاہيم سے آشنا ہو گا اتنا ہی جرائم میں كمی ہوگی-اس لۓ كہ قرآن انسان كو صحيح زندگی گذارنے كا سليقہ سكھاتا ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ گھر بچوں كی تربيت كا سب سے پہلا مرحلہ ہے لہذا والدين كو چاہيئے كہ ابتداء ہی سے بچوں كو قرآنی تعليمات ٬نماز و روزہ ٬سے آگاہ كریں گھر كے بعد بچوں كی تعلم و تربيت كی ذمہ داری ادارہ تعليم و تربيت ٬ ادارہ ثقافت اور سازمان تبليغات اسلامی پر ہے-