ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے مرجع تقليد نے كہا كہ جب مجھے يورپ میں علماۓ شيعہ كی كمیٹی كی تشكيل كی خوشخبری دی گئی تو مجھے ايسا محسوس ہو رہا تھا كہ جيسے میں نے اپنی كسی گمشدہ چيز كو پا ليا ہو
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كمیٹی كی تشكيل سے يورپ میں مكتب اھلبيت ۜ كی تبليغ كی مزيد راہ فراہم ہوگی ہے-
مرجع تقليد نے اپنے جاری كردہ بيان میں كہا ہے كہ اسلام بھائی چارگی كا دين ہے لہذا ہر طرح كی فرقہ واريت سے خود كو بچانا پڑے گا-
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ نفرت دوزخيوں كے صفات میں سے ہے لہذا مبلغين دين كو چاہیے كہ باھمی محبت اور دوست كا خيال ركھتے ہوۓ عوام كو بھی اتحاد كی دعوت دیں حوزہ علمیہ قم كے استاد نے آخر میں كہا كہ عصر حاضر میں گذشتہ ادوار سے زيادہ لوگ حقايق كے تشنہ ہیں لہذا انہیں صحيح معارف سے آشنا كرايا جاۓ-