ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كو دين اسلام كے برجستہ احكام میں شمار كيا اوركہا كہ اسلام ايك سالم اور اچھے معاشرہ پرزور ديتا ہے كيونكہ آلودہ معاشرے میں رہنے والے افراد جلد ہی اس آلودگی كاشكار ہو كر مريض ہو سكتے ہیں لہذا امر بالمعروف اور نہی عن المنكر دو ايسے عناصر ہیں جو معاشرے كو آلودگی سے صاف كرنے میں مركزی كردار ادا كر سكتے ہیں
انہوں نے كہا كہ معاشرتی جرايم سےمقابلے كے لیے ٹھوس پاليسی اور مثبت اقدامات كی ضرورت ہے تاكہ عوام كو صحيح اسلامی تہذيب كے ساۓ میں زندگی گزارنے كے مواقع فراہم كیے جا سكیں-