عصر حاضر میں دشمنوں كا واحد اسلحہ ٬مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كو ہوا دينا ہے

IQNA

عصر حاضر میں دشمنوں كا واحد اسلحہ ٬مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كو ہوا دينا ہے

سياسی گروپ: عالمی استكبار كا واحد اسلحہ شيعہ اور سنی كے درميان فرقہ واريت كو ہوا دينا ہے
قومی اسمبلی كے ممبر جناب آيت اللہ سيد علی اكبر قريشی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمانوں كے درميان كشيدگی عالمی استكبار اور اسرائيل كے تقويت كا سبب بنے گی
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر مسلمان اتحاد و يكجہتی كی راہ پر گامزن رہیں تو صیہونست ہی كو نہیں بلكہ عالمی استكبار كو بھی فنا كر دیں گے
مجلس خبرگان كے ركن نے كہا كہ حال حاضر میں ۵۰ اسلامی ملك ہیں اگر ان میں سے بعض ممالك امريكہ ٬اسرائيل اور برطانیہ سے اپنی وابستگی كو ختم كر لیں تو تمام مسلم ممالك عالمی استكبار كے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے-