نماز جمعہ اسلام كی بنياد ہے

IQNA

نماز جمعہ اسلام كی بنياد ہے

سماجی گروپ: جناب عباس عزيزی نے اپنی كتاب ﴿ثواب نماز جمعہ﴾ میں نماز جمعہ كو اسلام كی بنياد قرار ديا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق جناب عباس عزيزی كی تحرير كردہ كتاب ثواب نماز جمعہ ٬صلاة پبلشرز كے تعاون سے منظر عام پر آگئی ہے
رپورٹ كے مطابق مولف نے اس كتاب میں لكھا ہے كہ نماز جمعہ اسلام كی بنياد الھی فرمان سنت پيغمبر صلی اللہ علیہ و الہ وسلم مومنوں كی جايگاہ ٬فقيروں كا حج ٬گناہوں كا كفارہ اور ايك سياسی عبادت ہے
كتاب ثواب نماز جمعہ ۱۰ ابواب پر مشتمل ہے جس میں سے اس كے بعض اہم عناوين كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے –روز جمعہ كی اھميت غسل جمعہ كا ثواب ٬ نماز جمعہ كی اھميت وغيرہ ۔ ۔ ۔ اس كتاب میں نماز جمعہ سے متعلق آيات و روايات كو نقل كيا گيا ہے –