آيت اللہ صافی گلپائيگانی :مسلمان دشمن كے منفی پروپيگنڈے كا شكار نہ ہوں

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :مسلمان دشمن كے منفی پروپيگنڈے كا شكار نہ ہوں

سياسی گروپ: آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے طلباء كے مختلف گروپوں سے ملاقات میں كہا كہ جوانوں كو ہوشيار رہنےكی ضرورت ہے كہ وہ كہیں دشمن كے منفی پروپيگنڈے كا شكار نہ ہو جائیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے جوانوں كو دشمن كی سازشوں سے چوكنا رہنے كی اپيل كی اور كہا كہ دشمن یہی چاہتا ہے كہ وہ جوانوں كے جذبات سے بھر پور استفادہ كرے اور اس كا اصلی مقصد یہ ہے كہ اسلامی تشخص اور اسلامی تعليمات كو معاشرے میں كم رنگ كرے-
انہوں نے كہا كہ اسلام كا مستقبل جوانوں سے وابستہ ہے اور وہ ہی اس كی حفاظت كریں گے لہذا ضروری ہےكہ وہ دشمن كے پروپيگنڈے سے ہوشيار رہیں انہوں نے مزيد كہا كہ شيعہ اور مسمان ہونا ہمارا بہت بڑا اعزاز ہے اور میں خواتين كو باپردہ رہنے كی تاكيد كرتا ہوں چونكہ خواتين با پردہ رہ كر ہی الہی راستے پر گامزن ہو سكتی ہیں اور خدا اور اس كے ولی امام عصر عج اللہ تعالی فرجہ الشريف كی رضايت حاصل كر سكتی ہیں-