آيت اللہ نوری ھمدانی :سيكولارزم اسلام كا مخالف ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ھمدانی :سيكولارزم اسلام كا مخالف ہے

سياسی گروپ: آيت اللہ نوری ہمدانی نے سيكولارزم كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ سيكولارزم اسلام كے مخالف ہے چونكہ اسلام ٬علم سياست اور اقتصاد كو يكجا ہونے پر تاكيد كرتا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے تہران اور كرج سے آۓ ہوۓ لوگوں سے ملاقات میں كہا كہ كائنات خدا كی پہچان كا بہترين سبق ديتی ہے اور خدا كی نشانيوں میں تفكر اور تدبر ہمیں خالق ھستی كی معرفت عطا كرتا ہے
انہوں نے كہا كہ ايران كا اسلامی انقلاب امام زمانہ عج اللہ ٬كے عظيم انقلاب كا مقدمہ ہے اور آج لوگوں كی اسلامی رغبت میں بہت تيزی آئی ہے اور قرآنی اور اھلبيت كے مكتب كی طرف لوگ گرويدہ ہو رہے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ حال حاضر میں ۷۰ ملين افراد نے اپنا نام ٫٫محمد٬٬ ركھا ہے كہ دنيا میں اس قدر كوئی دوسرا نام موجود نہیں ہے
انہوں نے آخر میں پردہ كو خواتين كی شخصيت كا ضامن قرار ديا اور كہا كہ اسلام نے پردہ كے ذريعہ عورت كو اھميت دی ہے اور صحيح پردہ كو معاشرے میں راسخ كرنے كے لیے میڈيا كو بھر پور كردار ادا كرنا چاہیے-