ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائم مقام صدر نے پردہ كی اھميت كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ پردہ اور عفت ايسی ابحاث ہیں جن كا تعلق انسانی فطرت سے ہے اور تمام اديان بالخصوص اسلام میں حجاب كا وجوب آيا ہے -
انہوں نے كہا كہ پردہ اور عفت كی تہذيب كو عام كرنے كی ضرورت ہے اور حكومت اور اسلامی نظام كے ماہرين كی تجاويز پر عمل كرتے ہو ۓ كہا جاسكتا ہے كہ آئندہ چار سالوں میں بد حجابی كا مسئلہ حل ہو جاۓ گا-