آيت اللہ جوادی آملی:دشمنان اسلام جوان نسل كے دينی پہلو كوخراب كرنا چاہتے ہیں

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی:دشمنان اسلام جوان نسل كے دينی پہلو كوخراب كرنا چاہتے ہیں

سياسی گروپ: دشمنان اسلام كی پوری كوشش ہے كہ وہ دينی تعليمات كو زير سوال لے جائیں تاكہ جوانوں میں دينی رجحان كو خدشہ دار كر سكیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے لكھا ہے كہ امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كے گروپ نے قم میں آيت اللہ جوادی آملی سے ملاقات كی آيت اللہ جوادی آملی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كے مفہوم كی وضاحت كرتے ہوۓ كہا كہ امر بالمعروف كے دو پہلو ہیں ايك شخصی اور فردی پہلو اور دوسرا حقوقی اور اجتماعی پہلو ہے جيسا كہ انبياء اور ائمہ علیھم السلام كا حكم واجب ہے چونكہ وہ بھی دو پہلو ركھتے ہیں ايك فردی اور دوسرا اجتماعی ٬انہوں نے كہا كہ جو بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كرنا چاہتا ہے اسے اپنے گرد و نواح كے تمام حالات پر بھی مسلط ہو تاكہ ان كو انجام دينے كے لیے تمام خصوصيات كی رعايت كر سكتے –
انہوں نے مزيد كہا كہ دشمنان اسلام٬ اسلامی تعليمات كو خدشہ دار كرنا چاہتے ہیں تاكہ جوانوں كو دين سے بد دل اور دور كر سكیں-