ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ حوزہ علمیہ كی سپريم كونسل نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كہا كہ موجودہ حالات میں علماء كی ذمہ داری بہت اھم ہے كيونكہ دين اور مذھب كی حفاظت اور اس كی تبليغ كا بوجھ ان كے كندھوں پر ہے لہذا آج كے علماء كو بين الاقوامی حالات سے با خبر اور موجودہ علوم سے آراستہ ہونا چاہیے-
انہوں نے كہا كہ حوزہ علمیہ قم كی ذمہ داری ايران تك محدود نہیں بلكہ پوری دنيا میں اھلبيت علیھم السلام كے مكتب كا دم بھرنے والے اپنی علمی پياس بجھانے كے لیے قم كی طرف رجوع كرتے ہیں
انہوں نے بعض انحرافی گروہوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ان انحرافات سے مقابلہ كی ضرورت ہے اور عوام كو ان كے غلط عقائد سے آگاہ كيا جاۓ-
انہوں نے آخر میں آج كی دنيا كی سب سے بڑی مشكل معنويت كے فقدان كو قرار ديا اور كہا كہ حوزہ علمیہ٬ اسلامی تعليمات اور اسلامی اخلاق كا سب سے بڑا مروج ہے-