قائد ملت جعفریہ پاكستان كے معاون:مغربی استكبار كے استبداد كا دور گذر چكا ہے

IQNA

قائد ملت جعفریہ پاكستان كے معاون:مغربی استكبار كے استبداد كا دور گذر چكا ہے

سياسی گروپ: :مغربی استكبار كی بربريت كا دور گذر چكا ہے اور اب وہ وقت آ گيا ہے كہ اسلامی حكومتیں خدا پر بھروسہ كرتے ہوۓ صنعتی استقلال تك رسائی كے لیے بھرپور كوششیں كریں -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد ملت جعفریہ پاكستان علامہ سيد ساجد علی نقوی كے معاون ٬حجة الاسلام والمسلمين علامہ سيد عبد الجليل نقوی نے كہا كہ مغربی استعمار كا دور گذر چكا ہے اور مسلمان ممالك كو خدا پر بھروسہ كركے استقلال كی طرف بڑھنا ہوگا –انہوں نے كہا كہ اگر پاكستان میں اتحاد و وحدت كی فضا نہ ہوتی تو آج پاكستان كا نام صفحہ ہستی سے مٹ چكا ہوتا -
انہوں نے حوزہ نيوز سنٹر سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ پاكستان كی كچھ طاقتیں شيعہ اور سنی ہر دو كو ختم كرنے كے در پے ہیں اور ہم اسلام كے مبلغ اور مروج ہونے كی حيثيت سے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں كہ ان كے عزائم كو خاك میں ملا نے كے لیے اپنے دينی قائدين كی آواز پر لبيك كہیں -
عبد الجليل نقوی نے ايران كے ایٹمی مسئلہ كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ ايران كی علمی ترقی ٬ اسلامی دنيا كے لیے قابل فخر ہے