ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے لكھا ہے كہ آيت اللہ مومن نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے حوزہ علمیہ قم كی سپريم كونسل كی رپورٹ پيش كی -
آيت اللہ مومن نے حوزہ علمیہ كی سپريم كونسل كی تشكيل كو قائد انقلاب اسلامی كی تجويز قرار ديا اور كہا كہ اس كونسل كے دستوری ڈھانچے كی مراجع عظام اور قائد انقلاب نے تائيد كی ہے -
انہوں نے كہا كہ حوزہ علمیہ كو فقہ و اصول كے علاوہ عقائد میں بھی ماہر مجتہدين كی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انہو ں نے حوزہ میں نۓ شعبہ يعنی شعبہ شيعہ شناسی كی تاسيس كی بھی خبر دی جس میں اعلی علمی صلاحيات كےمالك طلباء كو چھ سال كا خصوصی كورس كرايا جاۓ گا-
انہوں نے حوزہ كی ذمہ داريوں میں سے ايك ٬دوسرے شہروں كے دينی مدارس كے لیے اساتيد كی پرورش قرار ديا-