آيت اللہ نوری ھمدانی :امر بالمعروف اور نہی عن المنكر تمام اصلاحات كی بنياد ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ھمدانی :امر بالمعروف اور نہی عن المنكر تمام اصلاحات كی بنياد ہے

سياسی گروپ: آيت اللہ نوری ھمدانی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كے گروپ سے ملاقات میں كہا كہ امر بالمعروف اور نہی عن المنكر اسلام كے اھم اصولوں میں سے ہیں اور یہ اسلامی معاشرے میں تمام اصلاحات اور ترقی كی بنياد ہے -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كی مركزی كونسل سے ملاقات میں كہا كہ قرآن كی رو سے یہ ثابت ہے كہ مومنين ايك دوسرے سے لا تعلق نہیں رہ سكتے بلكہ ايك دوسرے كے امور پر ناظر ہیں -
انہوں نےامام خمينی رضوان اللہ كی انقلاب اسلامی كے لیے تحريك كا ذكر كيا اور كہا كہ امام خمينی نے رضا خان پہلوی كے خلاف جو قيام كيا وہ بھی اسی فريضہ امر بالمعروف اور نہی عن المنكر پر عمل تھا انہوں نے حال حاضر میں اس فريضہ الہی پر عمل كے بارے میں كہا كہ معاشرے میں اس سے كہیں زيادہ اس واجب پر توجہ كی ضرورت ہے موجودہ دور میں اس پر عمل كی صورت حال ميرے لیے تسلی بخش نہیں ہے -
انہوں نے كہا كہ ايران كے سركاری ٹی وی پر بھی بے راہ روی دكھائی ديتی ہے اور بعض لوگ بد حجابی كو اپنے میڈيا سے سيكھ رہے ہیں جبكہ ہمارے ميديا كو لوگوں كے لیے آئیڈيل ہونا چاہیے -