ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مازندران نے تنكا بن كے ادارہ تبليغات اسلامی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بابركت اجتماع سے تبليغات اسلامی تنكا بن كے مسٶل ٫٫رضا خطيبی ٬٬ نے خطاب كرتے ہوۓ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا كے حالات بيان كیے اور ساتھ ہی ھفتہ معلم كی مناسبت سے ان معلم حضرات كو جو كہ قرآنی ترويج میں مشغول ہیں خراج تحسين پيش كيا-
اسی طرح خواتين كے شعبہ كی مسٶل ٫٫عفت سياری ٬٬ نے ادارے كی كاركردگی رپورٹ پيش كی اور آخر میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا كی وفات كی مناسبت سے ايك خاتون نے مدح سرائی بھی كی –