-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق صلاة پبلشرز كے تعاون سے كتاب كے ۵ ہزار نسخوں كی اشاعت كی گئی ہے -
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ۲۵۴ صفحات پرمشتمل ہے كتاب كو تين ابواب میں تقسيم كيا گيا ہے -
پہلے باب میں پيغمبروں كے قصے نقل كیے گۓ ہیں دوسرے باب میں اصحاب اور اقوام كے قصہ جو قرآن مجيد میں موجود ہیں وہ نقل كیے گۓ ہیں -
اور تيسرے باب میں قرآن مجيد نے جن افراد كے قصے بيان كیے ہیں ان پر روشنی ڈالی گئی ہے -
مصنف نے كتاب كے مقدمہ میں لكھا ہے كہ كوئی بھی موجود ہستی قرآن مجيد كی عظمت كو در ك نہیں كر سكتی اس لیے كہ جب ہم قرآن كی تلاوت كرتے ہیں تو گويا پروردگار ہم سے كلام كر رہا ہے-