ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محكمہ پوليس كے اعلی عہدے دار نے آيت اللہ فاضل لنكرانی سے ملاقات كی جس میں مرجع تقليد نے پوليس كی سماجی اور اخلاقی امن و امان قائم كرنے كی جدو جہد كو سراہتے ہوۓ كہا كہ پوليس كے اس اقدام نے تمام ديانت داروں كو خوش كر ديا ہے –
انہوں نے كہا كہ بد حجابی سے نمٹنے كے لیے نہ شدت پسندی اختيار كی جاۓ اور نہ ہی بے گناہ افراد كو كرفتار كيا جاۓ بلكہ اسلامی اخلاق و محبت كا خاص خيال ركھا جاۓ تاكہ جوانوں كو اندازہ ہو جاۓ كہ پوليس ہمارے امن و امان كی ضامن ہے -
آيت اللہ فاضل لنكرانی نےمزيد كہا كہ بد حجابی سے مقابلہ ايك الہی فريضہ ہے٬ لہذا كسی گروہ كی تنقيد سے حوصلہ پست نہیں ہونا چاہیے –مرجع عالی قدر نے كہا كہ اس مھم امر میں تمام انقلابی گروپ كو اپنی ذمہ دارياں ادا كرنی چاہیے-